اے ایس پییز سینٹرل پولیس آفس کا 31 دسمبر کو دورہ کر یں گے

28 Dec, 2017 | 08:18 PM

علی ساہی

علی ساہی:چوالیس ویں کامن کے اے ایس پیز 31دسمبر کو سینٹرل پولیس آفس کا دورہ کر یں گے۔ افسران کو مختلف امور پر لیکچرز اور بریفنگ دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اےایس پیز کو خصوصی ٹریننگ کورس کےتحت سی پی اومیں شکایت سیل مانیٹرنگ سیل اورمیڈیا سیل سمیت دیگر شعبوں کادورہ کرایاجائےگا جہاں پرسی سی پی لاہور،ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب عامرذوالفقار،ڈی آئی جی ٹریننگ وقارعباسی سمیت دیگر افسران لیکچرز اور بریفنگ دیں گے۔

 اےایس پیزیکم جنوری کوسی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر ،2جنوری کوگورنرہاؤس،سیکرٹریٹ اور3جنوری کوایلیٹ ٹریننگ سنٹرکادورہ کرینگے۔

مزید دیکھیے:

مزیدخبریں