پنجاب پولیس کی عید ،محکمہ خزانہ نے 36 ارب کے فنڈز جاری کردیئے

28 Dec, 2017 | 03:36 PM

(علی ساہی ): محکمہ خزانہ کی جانب سے پنجاب پولیس کو بجٹ جاری کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب کے احکامات پر لاہور سمیت تمام اضلاع کو سال کا مکمل بجٹ جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل محکمہ خزانہ نے پنجاب پولیس کو دوسرے ششماہی کے پچپن فیصد فنڈز جاری کیے تھے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع کو 36 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں، جس میں سی سی پی او لاہور کو 6 ارب، 99 کروڑ، 36 لاکھ 49 ہزار روپے، ڈی پی او شیخوپورہ کو 56 کروڑ،80 لاکھ روپے، ڈی پی او ننکانہ صاحب کو 31 کروڑ، 68 لاکھ 25 ہزار روپے، ڈی پی او قصور کو 46 کروڑ 39 لاکھ 51 ہزار روپے، سی پی او گوجرانوالہ کو 2 ارب، 49 کروڑ، 45 لاکھ، 9 ہزار، 6 سو روپے، ڈی پی او سیالکوٹ کو 75 کروڑ 82 لاکھ 29 ہزار روپے، ڈی پی او گجرا ت کو 71 کروڑ 75 لاکھ 69 ہزار روپے، ڈی پی او  خافظ آباد کو 25 کروڑ 95 لاکھ، 98 ہزار روپے، ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کو 30 کروڑ 30 لاکھ اور 88 ہزار روپے، ڈی پی او ساہیوال کو 42 کروڑ 38 لاکھ 22 ہزار روپے، ڈی پی او پاکپتن کو 22 کروڑ 2 لاکھ 24 ہزار روپے، ڈی پی او اوکاڑہ کو 48 کروڑ 29 لاکھ 99 ہزار روپے، آر آئی بی ساہیوال کو 45 لاکھ 8 ہزار روپے، ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب کو 1 ارب 17 کروڑ 7  لاکھ 36 ہزار روپے، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی پنجاب کو 2 ارب، 26 کروڑ، 70 لاکھ 81 ہزار روپے، ڈی پی او ڈی جی خان 42 کروڑ، 3 لاکھ 3 ہزار روپے، ڈی پی او مظفر گڑھ 47 کروڑ 48 لاکھ 22 ہزار روپے، ڈی پی او راجن پور 33 کروڑ، 69 لاکھ 51 ہزار روپے، ڈی پی اولیہ 22 کروڑ، 94 لاکھ 15 ہزار روپے کے فنڈز جاری کیے گئے  ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈی پی او بہاولپور 54 کروڑ، 45 لاکھ 8 ہزار روپے، ڈی پی او رحیم یار خان کو 58 کروڑ، 13 لاکھ 95 ہزار روپے، ڈی پی او بہاولنگر کو 39کروڑ،  66 لاکھ  58 ہزار روپے ، ڈی پی  او سرگودھا کو 61 کروڑ 23 لاکھ 73 ہزار روپے، ڈی پی او منڈی بہاوالدین 35 کروڑ 10 لاکھ 82 ہزار روپے، ڈی پی او خوشاب کو 22 کروڑ 12 لاکھ 86 ہزار روپے، ڈی پی او بھکر 22 کروڑ، 51 لاکھ 35 ہزار روپے، آر آئی بی سرگودھا کو 58 لاکھ 75 ہزار روپے، سی پی او ملتان کو ایک ارب 3 کروڑ، 55 لاکھ 50 ہزار روپے، ڈی پی او وہاڑی کو 39 کروڑ، 67 لاکھ 18 ہزار روپے، ڈی پی او خانیوال کو 37 کروڑ 54 لاکھ 8 ہزار روپے، آر آئی بی ملتان کو 85 لاکھ 77 ہزار روپے، سی پی او راولپنڈی کو ایک ارب 72 کروڑ 55 لاکھ 79ہزار روپے، ڈی پی او جہلم کو 25 کروڑ، 42 لاکھ 77 ہزار روپے، ڈی پی او چکوال کو 24 کروڑ 66 لاکھ 79 ہزار روپے، ڈی پی او اٹک کو 44 کروڑ، 60 لاکھ 17 ہزار روپے، آر آئی بی راولپنڈی کو 48 لاکھ 2 ہزار روپے، سی پی او فیصل آباد کو ایک ارب 63 کروڑ، 48 لاکھ 80 ہزار روپے، ڈی پی او جھنگ کو47 کروڑ، 24 لاکھ 92 ہزار روپے، ڈی پی او چنیوٹ کو 23 کروڑ 29 لاکھ 71 ہزا رروپے، ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کو 29 کروڑ، 43 لاکھ 48 ہزار روپے جبکہ آر آئی بی فیصل آباد کو 48 لاکھ 2 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

محکمہ پولیس میں فنڈز جاری ہونے کے بعد پنجاب پولیس کے التواء کا شکار ہونے والے ترقیاتی کام جلد پایہ تکمیل تک  پہنچ جائیں گے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں