نواز شریف، مریم نواز کیخلاف ایک اور توہین عدالت کی درخواست دائر

28 Dec, 2017 | 12:03 PM

(ملک اشرف): عدلیہ مخؒالف تقریر کرنے پرسابق وزیر اعظم نواز شریف اور  انکی صاحبزادی مریم نواز کیخلاف ایک اور توہین عدالت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شہری منیر کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی  متفرق درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز نے سوشل میڈیا کنونشن میں خطاب کے دوران عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنا یا ، ان کا یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدلیہ مخالف تقریر کرنے اور ججز کو تنقید کا نشانہ بنانے پر نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف  توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں