ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں دھند نے ہر منظر دھندلا دیا، حد نگاہ صفر، موٹروے بند

لاہور میں دھند نے ہر منظر دھندلا دیا، حد نگاہ صفر، موٹروے بند
کیپشن: City42 - Fog
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42): باغوں کے شہر کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، حد نگاہ صفر ہونے پر موٹروے کو بابو صابو سے سیال موڑ  تک ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا، جس کے باعث مسافروں کو شدید  مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں صبح کے وقت دھند نے ہر منظر دھندلا دیا، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہوگئی ہے جس کی وجہ سے موٹروے کو بابو صابو سے سیال موڑ تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ لاہور کی اہم شاہرائوں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔

 ترجمان موٹر وے کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ شہری غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے اجتناب کریں۔ دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال نہ کریں اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

مزید جا ننے کیلئے ویڈیو دیکھیں