عمران خان ، طاہر القادری ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

28 Dec, 2017 | 10:02 AM

(قذافی بٹ) سیاسی کزنز ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ کپتان نے پیپلز پارٹی کے حوالے سے اپنے تحفظات بھی غیر رسمی انداز میں طاہرالقادری کے سامنے رکھ دیئے۔

 تفصیلات کے مطابق سیاسی کزنز نے منگل کو لاہور میں ملاقات کی جو 45 منٹ تک جاری رہی۔ جس میں زیادہ تر معاملات حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لئے 31 دسمبر کے بعد احتجاج کے طریقہ کار پر بات کی گئی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے عمران خان سے پوچھا کہ بتائیں دباؤ بڑھانے کے لیے آپ کے پا س کون سی تجاویز ہیں؟ عمران خان نے کہا کہ آپ بتائیں کہ مارچ کرنا ہے، دھرنا دینا ہے یا مظاہرہ کرنا ہے۔ یا پھر تینوں تجاویز  زیر غور ہیں۔ قادری نے کپتان کو جواب دی اکہ اس پر وہ پیپلز پارٹی سے مشاورت کر رہے ہیں۔ آصف زرداری بھی دوبارہ ملاقات کے لیے آ رہے ہیں۔ دیکھیں وہ کیا تجویز کرتے ہیں جس پر عمران خان کچھ دیر کے لیے خاموش ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان نے پیپلز پارٹی کے حوالے سے اپنے تحفظات بھی غیر رسمی انداز میں طاہرالقادری کے سامنے رکھے۔ تاہم کپتان نے طاہر القادری کو سانحہ ماڈل ٹاؤن پوائنٹ ایجنڈے پر تمام اپوزیشن کے ساتھ چلنے کا گرین سگنل بھی دیا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے مستقبل میں سیاسی تعلقات پر بھی بات ہوئی اور مستقبل میں ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنے پربھی اتفاق کیا گیا۔

مزیدخبریں