ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاجروں کی ہڑتال، ملکی معیشت کو اربوں کا نقصان

تاجروں کی ہڑتال، ملکی معیشت کو اربوں کا نقصان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ملک بھر میں تاجروں کی ہڑتال سے معیشت کو 50 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق تاجروں کی ہڑتال کے باعث معیشت کو 50 سے 55 ارب روپے کا نقصان ہوا، جبکہ ایف بی آر کو ٹیکسز کی مد میں 8 سے 10 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ اسکے علاوہ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کی مد میں بھی ڈیڑھ سے 2 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ بجلی کے بھاری بھرکم بلوں اور ٹیکسوں کی بھرمار کےخلاف ملک گیر ہڑتال کی گئی، کراچی تا خیبر تک کاروباری مراکز بند رہے، شہرقائد کے بازاروں میں سناٹا رہا، دکانیں اور بڑی تمام مارکیٹیں مکمل بند رہیں۔ شہر میں بعض مقامات پر پٹرول پمپس بھی بند تھے، ہڑتال کے باعث ٹرانسپورٹ بھی معمول سے کم رہی ۔