ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز  کا ایک پیپر،بڑا منصوبہ سامنے آگیا

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز  کا ایک پیپر،بڑا منصوبہ سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض : لاہور سمیت تمام تعلیمی بورڈ کے تحت نہم جماعت کا ایک ہی پیپر لیے جانے کے منصوبے پر وزیر اعلی پنجاب ایڈوائزی کمیٹی آن ایجوکیشن کا دوسرا اجلاس 30 اگست کو لاہور میں طلب کرلیا گیا۔
تمام تعلیمی بورڈ کے تحت نہم جماعت کا ایک ہی پیپر لیے جانے کے منصوبے پروزیر اعلی پنجاب ایڈوائزی کمیٹی آن ایجوکیشن کا دوسرا اجلاس طلب کرلیا گیا۔اجلاس 30 اگست کو پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلمنٹیشن یونٹ میں ہوگا۔اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کریں گے۔اجلاس میں 24 محکموں کے سینئر افسران شرکت کریں گے۔منصوبہ کے حوالے سے تمام تعلیمی بورڈ کے سربراہان کے انٹرویوز مکمل کرلیے گئے ہیں۔اجلاس میں مشاورت کے بعد تمام تعلیمی بورڈ کا ایک ہی پیپر لینے کے منصوبہ کو حتمی شکل دی جائے گی۔