ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی درخواست

پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عثمان خادم :۔پی ٹی آئی نے  15ستمبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ  کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔جلسے کی اجازت کے لئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف نے 15ستمبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سےضلعی انتظامیہ کو جلسےکی اجازت کیلئے درخواست دی گئی ہے۔

درخواست میں لکھاہے کہ جلسہ کرنا سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے۔ جلسے کے لیے این او سی جاری کیا جائے۔

27 اگست کو جلسے کی اجازت کےلیے درخواست  سماعت کے لیے مقرر 

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ  میں پی ٹی آئی کو 27 اگست کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوگئی ۔
جسٹس علی باقر نجفی پی ٹی آئی کے اکمل خان کی درخواست پر کل سماعت کریں گے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے 27اگست کوجلسہ منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی تھی