محمد حماد : پاکستانی پروفیشنل باکسر محمد وسیم کا یورپین ویزہ نامنظور کردیا گیا ۔
محمد وسیم کی ورلڈ ٹائٹل فائٹ چار اکتوبر کو مالٹا میں شیڈول ہے ، باکسر محمد وسیم کا ویزہ ڈنمارک ایمبیسی نے 40 دن بعد نامنظور کیا ۔
محمد وسیم کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان، وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز، آرمی چیف نوٹس لیں اور ویزہ دلوانے میں مدد کریں، ورلڈ ٹائٹل فائٹ میرے لیے بہت اہم ہے، مس نہیں کرنا چاہتا ۔
واضح رہے کہ محمد وسیم کو ٹریننگ کے لئے قبل از وقت مالٹا پہنچنا تھا ۔