ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز الہیٰ کابمعہ فیملی عمرے کا پروگرام، ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پرویز الہیٰ کابمعہ فیملی عمرے کا پروگرام، ہائیکورٹ میں درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف : چوہدری پرویز الٰہی کا فیملی کے ہمراہ عمرہ پر جانے کا پروگرام ،ایگزٹ کنٹرول لسٹ  میں شامل نام نکلوانے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا 

چوہدری پرویز الہی ،ان کے بیٹے اور بہو نے اپنے نام ای  سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام  چیلنج کر دیا۔چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔درخواست میں وفاقی حکومت ، وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست  میں  اپیل کی گئی کہ   لاہور ہائی کورٹ  نام ای سی ایل سے خارج کرنے اور بیرون  ملک جانے کی اجازت  دے ۔متعلقہ حکام نے عارضی طور پر نام ای سی ایل سے نکالا تھا اور اب چوہدری پرویز الہی سمیت  اہل خانہ کا نام دوبارہ ای  سی ایل میں شامل کر دیا گیا چوہدری پرویز الہی  اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتے ہیں 

استدعا کی گئی کہ چوہدری پرویز الہی اور  ان کے اہل خانہ کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے احکامات جاری کئے جائیں ،   درخواست گزاروں پرویز الہی، راسخ الہی اور زاہرا الہی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے