لاہور میں 245 ٹریفک حادثات 272 افراد زخمی

28 Aug, 2024 | 06:04 PM

اسرار خان : لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا , 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 245 ٹریفک حادثات میں 272 افراد زخمی ہو گئے ۔
 ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 245 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے  ۔ ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 272 افراد زخمی ہوئے ۔ 96 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 176 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی  ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔

مزیدخبریں