ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

28 Aug, 2024 | 06:03 PM

ویب ڈیسک : کوٹری سے حیدرآباد جانے والی مال بردار ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

 ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین کی بوگیاں کوٹری ریلوے پل کے پاس پٹری سے اتریں، مال گاڑی کی بوگیاں اترنے سے اپ ٹریک مکمل معطل ہوگیا۔

 حکام نے مزید بتایا ہے کہ کراچی سے لاہور جانیوالی ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے حیدرآباد روانہ کیا جارہا ہے، ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے جسے جلد بحال کردیا جائےگا۔

مزیدخبریں