ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کی میڈیکل رپورٹ میں بڑا انکشاف

کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کی میڈیکل رپورٹ میں بڑا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کی میڈیکل رپورٹ میں منشیات کے استعمال کی تصدیق ہوگئی

ملزمہ نتاشہ کے  یورین ٹیسٹ میں آئس کے استعمال کے شواہد ملے ہیں۔ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ 2 سے 3 دن کیلیے سیل کردی گئی،مقدمے میں ممکنہ طور پر موٹروہیکل آرڈیننس کےتحت بھی دفعہ شامل کی جاسکتی ہے۔
کراچی میں کارساز روڈ پرگاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کے جاں بحق ہونے والے کیس میں  پیش رفت ہوئی ہے ملزمہ نتاشہ کی میڈیکل رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی ہے جسے تفتیش کا حصہ بنالیا گیا ہے۔
کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ ایسٹ انویسٹی گیشن پولیس کو موصول ہوگئی ہے پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کی میڈیکل رپورٹ منشیات استعمال کرنے کے حوالے سے مثبت ہےمیڈیکل رپورٹ کے مطابق ملزمہ کے یورین کے نمونوں میں آئس منشیات کی موجودگی پائی گئی ہےجبکہ ملزمہ کے خون کے نمونوں میں کوئی نشہ آور چیز نہیں پائی گئی،

 آئس کےاستعمال سے انسان کا مرکزی اعصابی نظام متاثر ہوجاتا ہے،میڈیکل رپورٹ میں ملزمہ کے نمونوں میں نفسیاتی عارضے کیلیے استعمال کی گئی ادویات کی موجودگی نہیں پائی گئی،ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ 2 سے 3 دن کیلیے سیل کردی گئی ہے،اور اس میڈیکل رپورٹ کو تفتیش کا حصہ بنایا جائے گا

 رپورٹ سامنے آنے کےبعدمقدمے کی دفعات میں بھی ممکنہ طور پر تبدیلی  یا نئی دفعاتشامل کیے جانے کاامکان ہے اورمقدمے میں ممکنہ طور پر موٹروہیکل آرڈیننس کے تحت بھی دفعہ شامل کی جاسکتی ہے،