اشرف خان : انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 278.32 روپے سے بڑھ کر 278.45 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے کی سطح پر برقرار رہا، اوپن مارکیٹ میں یوور 60 پیسے کمی سے 311.34 روپے کا ہوگیا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 81 پیسے مہنگا ہوکر 369.59 روپے پر آگیا ۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 76.22 روپے، سعودی ریال بھی 74.42 روپے پر ہی برقرار رہا ۔