عرفان ملک:مذہبی منافرت کیس میں گرفتار اوریا مقبول جان کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ۔ اوریا مقبول جان کے واٹس ایپ گروپ میں شامل مزید 2ملزمان کو نوٹسز جاری کردیے گئے ۔
ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے ملزمان کو نوٹسز جاری کئے گئے۔ملزمان احمد حسن اور مرتضیٰ خان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے گئے ۔ملزمان حساس اداروں کے ا فسران ،سیاسی قائدین کی ویڈیوز،تصاویر بناتے تھے۔ملزمان ڈیپ فیک سے مواد تیار کر کے اوریا مقبول جان کو بھیجتے تھے۔ اوریا مقبول جان کی منظوری کے بعد سوشل میڈیا پر مواد اپ لوڈ کیا جاتا تھا
ڈیپ فیک مواد اوریا مقبول جان کی منظوری کے بعد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ
28 Aug, 2024 | 05:19 PM