ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی پی او لاہور کا زیر تفتیش مقدمات میں100فیصدریکوری کو یقینی بنانے کاحکم

سی سی پی او لاہور کا زیر تفتیش مقدمات میں100فیصدریکوری کو یقینی بنانے کاحکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عرفان ملک : سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں  پولیس کی کارکردگی کے اہداف کے حصول میں پیشرفت کا جائزہ لیاگیا
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے لاء اینڈ آرڈر اور پیشہ ورانہ امور بارے بریفنگ دی۔ سی سی پی او لاہور کی سڑکوں اور شاہراؤں کو شہریوں کیلئے محفوظ تر بنانے کی ہدایت  کی ۔بلال صدیق کمیانہ کی کرائم کنٹرول کیلئے پولیسنگ کی جدید ٹیکنیکس اپنانے کی ہدایت کی ۔
سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ اشتہاریوں کی بروقت گرفتاری کو یقینی بنایاجائے،پولیس افسران کو زیر تفتیش مقدمات میں100فیصدریکوری کو یقینی بنائی جائے ۔منشیات سےمعاشرے کومحفوظ رکھنے کیلئے اقدمات کئے جائیں ۔پولیس افسران سے رابطے اورشکایات کےبروقت ازالےکیلئے کھلی کچہریاں لگائیں،پولیس سےمتعلقہ مسائل کےحل کیلئے اوپن ڈور پالیسی اپنائی جائے۔

اجلاس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر،ڈی آئی جی عمر ان کشور ودیگر نے بھی شرکت کی ۔