ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حاجی امتیاز احمد کی رہائی، سہولیات کی فراہمی کیلئے درخواست نمٹادی گئی

 حاجی امتیاز احمد کی رہائی، سہولیات کی فراہمی کیلئے درخواست نمٹادی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن کے رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد کو جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئے درخواست اُن کی رہائی کی بنیاد پر نمٹادی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے حاجی امتیاز احمد کی اہلیہ کی درخواست پرسماعت کی، جس میں جیل میں سہولیات فراہم نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ستار ساحل پیش ہوئے ۔عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے شوہر حاجی امتیاز احمد کی بی کلاس پر کیا پیش رفت ہوئی ہے؟۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ستار ساحل نے آگاہ کیا کہ حاجی امتیاز احمد اس وقت حراست میں نہیں ، وہ کچھ دیر پہلے ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ اینٹی کرپشن کورٹ گوجرانولہ نےحاجی امتیاز احمد کی درخواست ضمانت منظور کی ہے۔ اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل نے مچلکوں اور حاجی امتیاز احمد کی رہائی کی روبکار عدالت میں پیش کی۔ عدالت نے پنجاب حکومت کے لاء افسر کے بیان کی روشنی میں درخواست نمٹادی۔

 

Ansa Awais

Content Writer