عرفان ملک: شہر کی 80 مارکیٹوں میں پولیس نفری تعینات کردی گئی ۔ زبردستی دکانیں بند کرانے والوں کے خلاف شکنجہ تیار کر لیا گیا ۔
لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ تاجروں کے تحفظ کیلئے پولیس میدان میں آگئی ہے ۔ شہر میں زبردستی دکانیں بندکرانےوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔پولیس نےشہرکی80مارکیٹوں میں پولیس نفری تعینات کر دی۔
ایس پی سکیورٹی نے کہا زبردستی دکانیں بندکرانے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی ،تمام مارکیٹس میں2020پولیس افسران اور اہلکار تعینات ہیں ،مارکیٹس میں 6 ایس پی ، 22 ڈی ایس پی اور84ایس ایچ اوز بھی تعینات ہیں