ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں ہونے والے حملوں میں کالعدم ٹی ٹی پی ملوث ہے، وزیرِ داخلہ

پاکستان میں ہونے والے حملوں میں کالعدم ٹی ٹی پی ملوث ہے، وزیرِ داخلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی عالمگیر مسئلہ ہے لیکن پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے، پاکستان میں ہونے والے حملوں میں کالعدم ٹی ٹی پی ملوث ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی سے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی۔ اعلیٰ سطح کے وفد میں اقوامِ متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ، فدی ایل اور افغانستان میں اقوام متحدہ مشن کے سربراہ مالک سیسے بھی شامل تھے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے وزارتِ داخلہ آمد پر اقوامِ متحدہ کے وفد کا خیر مقدم کیا۔

ملاقات کے دوران اقوامِ متحدہ کے نمائندۂ خصوصی نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی پُر زور مذمت کی۔اس موقع پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز، پولیس، شہریوں کی قربانیوں کی نظیر نہیں ملتی۔

وزیرِ داخلہ نے وفد کو آگاہ کیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان میں حملوں کے لیے افغانستان کی سر زمین استعمال کر رہی ہے، جسے ہر صورت روکنا ہو گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے، پاکستان اس ضمن میں ہر ممکن کردار ادا کر رہا ہے، ہم نے کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی ہے لیکن اب غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا مرحلہ وار آغاز کیا جا چکا ہے، جبکہ قانونی دستاویزات کے حامل افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔