استعمال 13 میگا واٹ، بل 40 ہزار میگا واٹ کا ، حیران کن انکشاف

28 Aug, 2024 | 04:31 PM

ویب ڈیسک : نیپرا میں جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی سماعت ہوئی جہاں پر این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ صارف تو 12یا 13 میگا واٹ بجلی استعمال کرتا ہے لیکن اسے کیپیسٹی چارجز  کی مد میں 40 ہزار میگا واٹ کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے ۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے حکام  کا کہنا تھا کہ کہ جولائی کی فیول پرائس'ایڈجسٹمنٹ سے صارفین کو ساڑھے 4 ارب روپے کا فائدہ ہو گا، اور ریلیف ستمبر کے بلوں میں ملے گا۔

ممبر کے پی نیپرا مقصود انور نے کہاکہ بجلی مہنگی ہے، مہنگی بجلی  کی وجہ سے  انڈسٹری بند ہو رہی جس سے صنعتی ترقی بھی گر گئی ہے۔

ممبر سندھ نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ بجلی کے بل گھروں کے کرایوں سے بھی زیادہ بڑھ  چکے ہیں ۔ایسی  خبریں سن کر ہمارے سر شرم سے جھک جاتے ہیں۔

حکام این ٹی ڈی سی نے اجلاس کو بتایا کہ صارف تو 12، 13 میگا واٹ بجلی استعمال کرتا ہے لیکن صارف کو کیپیسٹی چارجز 40 ہزار میگا واٹ کی ادا کرنا پڑتی ہے ۔

نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سماعت مکمل کر لی، فیصلہ مزید جانچ پڑتال کے بعد جاری کیا جائے گا۔

مزیدخبریں