بارش کے باعث ائیرپورٹ پر چھوٹے طیاروں کو فلائنگ سے روک دیا گیا

28 Aug, 2024 | 04:07 PM

ویب ڈیسک : بارش کے باعث  کراچی ائیرپورٹ پر چھوٹے طیاروں کو فلائنگ سے روک دیا گیا ۔ 

ائیرپورٹ حکام کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہونے کے سبب چھوٹے طیاروں کو فلائنگ سے روک دیا گیا۔سول ایوی ایشن نے چھوٹے طیاروں کو فلائنگ سے روکتے ہوئے لائٹ ویٹ طیاروں کو محفوظ مقام پر وزن لگا کر پارک کردیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران حد نگاہ میں کمی اور تیز ہوا کے سبب چھوٹے طیاروں کو فلائنگ میں مشکلات ہوتی ہیں، اسی وجہ سے سی اے اے کی ہدایت پر ایوی ایشن کمپنیوں نے چھوٹے طیاروں کو پارک کردیا ہے۔

مینیجر کراچی ائیرپورٹ کا کہنا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔

مزیدخبریں