ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو 'الیکشن اینالسز اینڈ مینجمنٹ سیل میں اسٹریٹجک کمیونیکیشن اور آؤٹ ریچ کی سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پارٹی نے یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے کیا، ان کی تقرری کا نوٹی فکیشن 2 اگست کو جاری کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ فیشن برینڈ ایلان کی مالک خدیجہ شاہ کو 9 مئی کے فسادات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا،ڈیزائنر کو توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں جیل میں قید کیا گیا تھا جس کے بعد دسمبر 2023 میں ان کی ضمانت پر رہائی ممکن ہوئی تھی۔