ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ میں بارشوں کے باعث تعلیمی اداروں میں چھٹی، فیصلہ کون کرے گا؟

 سندھ میں بارشوں کے باعث تعلیمی اداروں میں چھٹی، فیصلہ کون کرے گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سندھ میں بارشوں کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اختیار ڈپٹی کمشنر کو دے دیا گیا۔ 

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے صوبے کے تمام ضلعی ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ لکھ دیا گیا، جس کے مطابق بارشوں سے پیدا صورتحال میں تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو ہو گا، ڈپٹی کمشنرز تعلیمی اداروں میں تعطیل سے متعلق خود فیصلہ کر سکتے ہیں، ڈپٹی کمشنرز محکمہ تعلیم سے مشاورت کے بعد ضلع میں چھٹی کرانے کا مجاز ہو گا۔

فیصلہ سندھ بھر میں بارشوں سے پیدا صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ۔