لاہور؛ غربت سے تنگ باپ نے 5 بچوں سمیت بیوی کو زہر دیدیا

28 Aug, 2024 | 02:55 PM

عابدچوہدری: لاہور میں غربت سے تنگ باپ نے 5بچوں اور بیوی کو زہر دیدیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون اور بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا.

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن میں غربت سے تنگ آکر شہری عقیل نے بیوی بچوں کو زہریلی گولیاں دے دیں،ون فائیو کی کال پر پولیس اور ریسکیو موقع پر پہنچ گئی،شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے ریسکیو کی مدد سےپوری فیملی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن محمد رضا کا کہناتھا کہ کالر عقیل نے غربت سے تنگ آ کر اپنی بیوی شکیلہ، بچی کومل، بسمہ، نادیہ، 10 سالہ حسن اور 9 سالہ حسین کو زہریلی گولیاں دیں،متاثرین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں حالت خطرے سے باہرہے۔

مزیدخبریں