راو دلشاد:طلبا کیلئے بلا سود بائیکس کی فراہمی سکیم ، وزیر ٹرانسپورٹ کی زیر صدارت اجلاس، یونیورسٹیز میں کاونٹر و سٹال لگانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت سٹیرنگ کمیٹی کا 14 واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، ایچ ای سی، ایچ ای ڈی کے افسران نے شرکت کی ۔انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ ،بینک آف پنجاب و دیگر محکموں کے حکام بھی شریک تھے ۔ اجلاس میں بائیکس فراہمی سکیم پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
سٹوڈنٹس کیلئے بائیکس سکیم کو مزید آسان اور بہتر بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ۔ وزیر ٹرانسپورٹ کی بائیکس کی ڈیلیوری مزید تیز کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی ۔
طلبا کی سہولت کیلئے مختلف یونیورسٹیز میں کائونٹرز اور سٹال لگانے کا فیصلہ کیا گیا ۔طلبا یونیورسٹی میں ہی بنیادی دستاویزات جمع اور پراسیس کروا سکیں گے۔کاؤنٹر سے طلبا کو بائیک حاصل کرنے کیلئے رہنمائی بھی یونیورسٹیز میں فراہم کی جائے گی۔
اپلائی کرنے والے یتیم طلبا کو فری بائیکس دینےکیلئےورکنگ آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ طلبا کو بائیکس کی ڈیلیوری باقاعدہ طور پر شروع کر دی گئی ۔تمام 1800 سے زائد یتیم طلبا کو فری بائیکس دی جائیں گی،بائیکس ڈیلیوری طلبا کو ان کے اپنے شہروں میں دی جا رہی ہے