لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانے بنانے والا ملزم گرفتار

28 Aug, 2024 | 02:36 PM

میاں مظہر : حافظ آباد میں پولیس نے 15 سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

 مبینہ طور پر 15 سالہ لڑکی اغوا اور زیادتی کا نشانہ بن گئی، جس کا مقدمہ درج کر کے ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 پولیس  کے مطابق متاثرہ لڑکی زینب کا کہنا ہے کہ اسے  ملزم ساجد اور فلک شیر نے اغواء کیا، لڑکی نے بتایا کہ دونوں افراد مجھے کسی ڈیرے پر لے گئے اور زیادتی کرتے رہے، طبیعت خراب ہونے پر مجھے میرے گھر کے قریب چھوڑ گئے۔

 متاثرہ لڑکی زینب  نے مزید کہا کہ ملزموں نے  کسی کو بتانے پر مجھے اور والد کو قتل کی دھمکی دی۔

 ایس ایچ او کے مطابق ایک ملزم گرفتار کرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوشش کی جاری ہے۔
 

مزیدخبریں