ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لڑکیوں کی شادی کی عمر سے متعلق اہم بل منظور

لڑکیوں کی شادی کی عمر سے متعلق اہم بل منظور
کیپشن: New law for Marriage
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کے ہماچل پردیش میں ایک نیا قانون پاس ہوا ہے، جس کے تحت اب 21 سال سے کم عمر لڑکیوں کی شادی نہیں کی جاسکے گی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آج ریاستی اسمبلی میں لڑکیوں کی شادی کے لیے کم از کم عمر 21 سال کرنے سے متعلق بل منظور کرلیا گیا۔

صحت، سماجی انصاف اور اختیارات کے وزیر دھنی رام شانڈل نے انسداد اطفال شادی ( ہماچل پردیش ترمیمی بل، 2024) پیش کیا، بل کو بغیر کسی بحث کے اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا، اس بل کو اب منظوری کے لیے گورنر کے پاس بھیجا جائے گا۔

 قابل ذکر ہے کہ ریاست میں اس وقت خواتین کی شادی کے لیے کم از کم عمر 18 سال مقرر ہے، ریاستی حکومت اس میں 3 سال کا اضافہ کر رہی ہے، اس کے ترمیم شدہ مسودہ کو ریاستی کابینہ نے 7 مہینے قبل ہی منظوری دے دی تھی۔