محکمہ خزانہ نے اساتذہ اور ڈاکٹروں کی تنخواہوں کا بجٹ جاری کردیا

28 Aug, 2024 | 01:36 PM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر : ڈاکٹرز اور ہیلتھ سٹاف کی تنخواہوں،آپریشنل اخراجات کیلئے9ارب جاری ,محکمہ خزانہ نے اساتذہ کی تنخواہوں کی مد میں 36ارب جاری کردئیے۔

 محکمہ خزانہ نے اساتذہ اور ڈاکٹروں کی تنخواہوں کا بجٹ جاری کردیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے تحصیل اور ضلع اور دیہی علاقوں کے ڈاکٹروں اور ہیلتھ سٹاف کی تنخواہوں اور ان کے آپریشنل اخراجات کے لئے 9 ارب روپے جاری کر دئیے۔ یہ بجٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے سکول اساتذہ کی تنخواہوں کی مد میں 36 ارب روپے جاری کر دئیے۔ سکولوں کو آپریشنل اخراجات کا بھی بجٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ آن لائن کر دیا ہے۔

مزیدخبریں