ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سروس ایریاز میں غیرمعیاری اشیاء کی فروخت پر  بھاری جرمانہ عائد

سروس ایریاز میں غیرمعیاری اشیاء کی فروخت پر  بھاری جرمانہ عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  موٹروے پولیس نے غیرمعیاری اور مہنگی اشیاء فروخت کرنے پر شاپس اور ہوٹلز پر  ساڑھے تین لاکھ روپے جرمانے عائد کر دیا۔

موٹروے پر بنے ریسٹورنٹس میں غیرمعیاری اور مہنگی اشیاء کی فروخت سے متعلق مسافروں نے درجنوں شکایات کیں جس پر موٹروے پولیس نے ایکشن لیا۔

سروس ایریاز میں بنی شاپس اور ہوٹلز پر چھاپے مارے گئے، غیرمعیاری اور مہنگی اشیاء فروخت کرنے پر متعدد شاپس اور ہوٹلز سیل، مختلف شاپس اور ہوٹلز کو ساڑھے تین لاکھ روپے جرمانہ کئے گئے۔

 موٹرویز پولیس نے چھاپے ایم ون، ایم ٹو، سوات ایکسپریس وے اور ہزارہ ایکسپریس وے پر مارے، چھاپہ مار ٹیموں میں مقامی اسسٹنٹ کمشنرز ، موٹروے پولیس اور فود اتھارٹی اہلکار شامل تھے۔