ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو ایمپلائزپیغام یونین ملازمین کا لیسکو ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاجی دھرنا

 لیسکو ایمپلائزپیغام یونین ملازمین کا لیسکو ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاجی دھرنا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مہر علی اکبر : لیسکو ایمپلائزپیغام یونین ملازمین کا لیسکو ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاجی دھرنا ،مظاہرین کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔

لیسکو ایمپلائز پیغام یونین ملازمین نے لیسکو ہیڈ کوارٹر کے باہر ملازمین کو درپیش مسائل اور آئی پی پیز کے معاہدوں کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔ احتجاجی دھرنے کی قیادت لیسکو ایمپلائز پیغام یونین کے چیئرمین توقیر السلام اور صدر ایس ڈی ثاقب نے کی۔ مظاہرین کی جانب سے انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی گئی۔ ایس ڈی ثاقب کا کہنا تھا کہ بجلی کمپنیوں سمیت قومی اداروں کی نجکاری قبول نہیں۔آئی پی پیز کے معاہدوں کو فوری ختم کیا جائے۔ توقیر السلام کا کہنا تھا کہ لیسکو انتظامیہ کی جانب سے ملازمین پر ظلم نہ کیا جائے۔ کنٹریکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل، خالی پوسٹوں پر ملازمین کے بچے مستقل بھرتی کئے جائیں۔

Ansa Awais

Content Writer