ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی اداکارہ عریشہ رضی کی سوناکشی سنہا کیساتھ پوسٹ وائرل

پاکستانی اداکارہ عریشہ رضی کی سوناکشی سنہا کیساتھ پوسٹ وائرل
کیپشن: ARISHA RAZI KHAN
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ عریشہ رضی کی بالی ووڈ کی 'دبنگ گرل' سوناکشی سنہا اور انکے شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق عریشہ رضی نے سال 2022 میں نکاح کیا جس کے بعد وہ اپنے شوہر کے ساتھ مختلف مقامات گھومنے کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بناتے رہے اور رواں سال دونوں نے شادی کی،ان دنوں عریشہ رضی اپنے شوہر عبداللہ فاروق کے ہمراہ زندگی کے یادگار دن گزارنے کینیڈا گئی ہوئی ہیں جہاں کی خوبصورت یادوں پر مشتمل تصاویر انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں۔

عریشہ رضی کی ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے، سوشل میڈیا پر ایک اور تصویر  کافی وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے ساتھ  دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر میں عریشہ رضی گلابی جیکٹ پہنی نظر آرہی ہیں اور انکے ساتھ کھڑی سوناکشی آف وائٹ شرٹ پر ڈینم جیکٹ پہنی ہوئی ہیں جبکہ ظہیر اقبال سفید شرٹ پہنے ہوئے ہیں۔

Post by @lollywoodspace
View on Threads

 سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عریشہ رضی کی اس خاص تصویر کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔