ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی اکلوتی بیٹی نورِ جہاں کا چہرہ دنیا سے چھپائے رکھنے کی اصل وجہ سے پردہ ہٹا دیا۔
تفصیلات کے مطابق زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی کے ہاں مارچ 2024 میں ننھی پری نے جنم لیا جسکا نام ' نورِ جہاں' رکھا، اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انکا بیٹی نورِ جہاں کے ساتھ فوٹو شوٹ شامل ہے لیکن پہلے کی طرح اس مرتبہ پھر تصویر میں نورِ جہاں کی شکل واضح نہیں ہے۔
زارا نور عباس نے اس پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں بیٹی کے نام ایک جذباتی پیغام لکھا اور اسکی شکل چھپانے کی وجہ بھی بتادی۔
زارا نور عباس نے لکھا کہ ’یہ اس کے بیماری کے دنوں کے نام ہے، کہ جب وہ بہتر محسوس نہیں کر رہی ہوتی، دیر رات تک جاگنا اور جلدی اٹھنا، جب میرے لیے سب سے اہم صرف وہ ہوتی ہے اور اس کے علاوہ کچھ بھی میرے لیے معنی نہیں رکھتا، مجھے نہیں معلوم تھا کہ ایسا بھی ہوتا ہے‘۔
’مجھے لگتا تھا کہ ایسا میں صرف اپنے والدین کے لیے محسوس کرتی ہوں اور زندگی میں اور کسی کے لئے ایسے جذبات نہیں پیدا ہوسکیں گے لیکن یہ تو ان جذبات سے بھی کئی بڑھ کر ہے، یہ دیوانہ کردینے والے جذبات ہیں، جو ممکنات سے بالاتر ہیں‘۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ’ تم نے میری طبیعت کو لچکدار بنایا اور مجھے بہادری، ہمت اور کسی کا محافظ بننا سکھایا، شکریہ میرا انتخاب کرنے کیلئے، میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں نورِ جہاں، میں تمہارے لیے سب کچھ کر گزرنا چاہتی ہوں اور کرتی رہوں گی‘۔
اداکارہ نے بیٹی کی شکل سوشل میڈیا کی زینت بنانے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ’میں تمہاری تصویر ساری دنیا کو جلدی نہیں دکھاؤں گی کیونکہ نظر لگ جائیگی، اس لیے براہِ کرم صرف بچی کی اماں کو برداشت کریں‘۔
اداکارہ نہ اس جملے میں 'نظر لگ جائیگی' کا لفظ استعمال کرنے کے بجائے ایک ایموجی استعمال کیا جو اس مقصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔