ڈرائیونگ لائسنس سنٹرز پر تعیناتیوں کا عرصہ ایک سال سے کم کردیا گیا

28 Aug, 2024 | 12:05 PM

علی ساہی: لائسنسنگ سنٹرز پر تعیناتیوں کا عرصہ ایک سال سے کم کرکے 6ماہ کردیا گیا،یہ اقدام کرپشن روکنے اورمافیاز کا نیٹ ورک توڑنے کے لئے کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق جاری مراسلہ میں کہا گیا کہ انچارج ڈرائیونگ لائسنس وسنٹر،کمپیوٹرآپریٹر 6ماہ سے زیادہ تعینات نہ رکھے جائیں، ڈرائیونگ لائسنس سنٹرزمیں6ماہ تعیناتی مکمل ہونے پردوبارہ ایسی پوسٹ پر تعینات نہیں کیا جائیگا،شکایت موصول ہونے پرانکوائری کی جائے گی،قصور وار پائے جانے پرافسر،اہلکار کو فوری عہدے سے ہٹایا جائیگا،کرپٹ افسر،اہلکار کو مستقل طور پر لائسنسنگ سنٹرز یاکسی اور کلیدی پوسٹ پر تعیناتی سے روک دیا جائیگا۔

مراسلہ میں بیان کیا گیا کہ سروس کے دوران کوئی اہلکاروافسر لائسنسنگ برانچ میں تین سال سے زیادہ نہیں رہے گا،‏ سروس کےدوران ٹکٹنگ آفیسرکےطورپرتعیناتی کی مدت 5سال سے زیادہ نہیں ہوگی،ریڈر ،ایم ٹی اواوراو ایس آئی پوسٹنگ کی مدت تین سال سے زیادہ نہیں ہوگی،ڈی ٹی اوزاوراو ایس آئی ایسےعہدیداروں کی نشاندہی کرکے ٹریفک ہیڈ کوارٹر کو رپورٹ بھجوائیں،‏فیلڈ سٹاف کوہر مہینےکےبعد ڈیوٹی کی روٹیشن کی جائے۔

تعیناتی کاعرصہ مکمل ہونےکے بعدکوئی فیلڈ ٹریفک آفیسر،اہلکار اسی سیکٹر میں تعینات نہیں رہے گا،کسی بھی ٹریفک عملے کو مستقل طور پر کسی بھی اعلیٰ ماتحت کے ساتھ منسلک نہیں کیا جائے گا،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے حکم پر مراسلہ تمام ضلعی ٹریفک افسران کو بھجوا دیا گیا۔

مزیدخبریں