شاہد سپرا : گورنر خیبر پختوانخواہ فیصل کریم کنڈی نے حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
گورنر خیبر پختوانخواہ جب داتا دربار پہنچے تو ایڈمنسٹریٹر داتا دربار شاہد حمید ورک نے ان کا استقبال کیا،گورنر خیبر پختوانخواہ فیصل کریم کنڈی نے مزار شریف پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر اوقاف انتظامیہ کی جانب سے گورنر کے پی کے کو چادر بطور تبرک پیش کی گئی جبکہ ملکی سلامتی و استحکام کی خصوصی دعائیں کی گئیں، مزار شریف پر حاضری دینے کے بعد گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے عقیدت مندوں میں لنگر بھی تقسیم کیا.