ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کی لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کرنے کا  حکم 

پی ٹی آئی کی لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کرنے کا  حکم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: پی ٹی آئی کی لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست آئندہ ہفتے سماعت کیلئے مقرر کرنے کا  حکم دیدیا گیا۔

  پی ٹی آئی کی لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے دائر متفرق درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی نے پی ٹی آئی رہنما اکمل خان کی متفرق درخواست پرسماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ27 اگست کو جلسے کیلئے ڈی سی لاہور کو درخواست دی، ڈپٹی کمشنر لاہور جلسے کی اجازت نہیں دے رہے،تمام ریکارڈ کو درخواست کا حصہ بنانے کی اجازت دی جائے۔

  عدالت نے آئندہ ہفتے درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔