ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر اخلاقی ویڈیوز لیک کرنے پر لڑکی نے بوائے فرینڈ کو قتل کر دیا، لاش ٹکڑے کر کے پھینک دی

غیر اخلاقی ویڈیوز لیک کرنے پر لڑکی نے بوائے فرینڈ کو قتل کر دیا، لاش ٹکڑے کر کے پھینک دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت میں ایک نوجوان لڑکی نے مبینہ طور پر اپنی غیر اخلاقی ویڈیوز لیک کرنے کی پاداش میں بوائے فرینڈ کو بے دردی سے قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کر کے روڈ پر پھینک دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لالیتھا کماری نے اپنے دوست جے پرکاش کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے ایک بیگ میں پیک کیا اور اسے روڈ کنارے پھینک دیا۔لالیتھا کماری اور جے پرکاش کے درمیان گزشتہ 3 سال سے تعلقات تھے، جب جے پرکاش کو شک ہوا کہ لالیتھا کسی اور سے بھی بات کرتی ہے تو اس نے لالیتھا کی غیر اخلاقی ویڈیوز لیک کر دیں۔

https://urdu.geo.tv/assets//uploads/updates/2024-08-28/377493_1548697_updates.jpg

رپورٹ کے مطابق لالیتھا نے جے پرکاش کو شادی کے معاملات طے کرنے کے بہانے مظفر پور میں واقع اپنے کزن کے گھر بلایا جہاں انہوں نے اپنے والد، بھائی اور بہنوئی کی مدد سے جے پرکاش کو بری طرح تشدد کرنے کے بعد قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں دو افراد کو سائیکل پر جے پرکاش کی لاش کو لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔جے پرکاش کی لاش روڈ کنارے ایک تھیلے سے برآمد ہوئی، جے پرکاش کی والدہ نے معاملے کی ایف آئی آر بھی درج کرائی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا 4 ماہ قبل گھر آیا تھا جس کے بعد لڑکی نے اسے کسی سے بھی ملنے نہیں دیا اور اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر اس کا قتل کر دیا۔

Ansa Awais

Content Writer