کرپشن،کک بیکس وصولی کا ریفرنس؛ پرویز الہٰی ودیگرکیخلاف سماعت10ستمبر تک ملتوی

28 Aug, 2024 | 11:09 AM

جمالدین جمالی: ترقیاتی منصوبوں کی اربوں روپےکی کرپشن اورکک بیکس وصولی کا ریفرنس،احتساب عدالت نےپرویز الہٰی ودیگرکیخلاف ریفرنس پرسماعت10ستمبر تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی،نیب پراسیکیوٹروارث علی جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے استفسار کیا کہ چودھری پرویز الہٰی آج بھی پیش نہیں ہوئے ،وکیل امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ وہ بیمارہیں ڈاکٹرزنےبیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے ،عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالت چاہتی ہے وہ پیش ہوں اور فرد جرم عائد ہو ،وکیل نے کہا وہ آئندہ سماعت پر پیش ہو جائیں گے ،ملزمان کو ضروری دستاویزات دی جائیں۔
آپ نے فیصلہ دیا تھا ،نیب انکوائری کےگواہان کی نقول دی جائیں مگر نیب نے نہیں دی ،نیب نے ہائیکورٹ میں آپ کا فیصلہ چیلنج کیا تو وہاں ان کو 2لاکھ جرمانہ ہوا ہے ،جب تک انکوائری کےگواہان کی کاپیاں نہیں ملتی فردجرم عائد نہیں ہونی چاہیے،2لاکھ جرمانہ نیب کی بد نیتی کی وجہ سے ہوا ہے۔

عدالت نےنیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آپ ملزمان کونقول کی کاپیاں کب دیں گے؟پراسیکیوٹر نے کہا ہم ہائیکورٹ کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا چاہتے ہیں،15دن کی مہلت دی جائے ۔
احتساب عدالت کےجج زبیرشہزادکیانی نے ریفرنس پر سماعت کی،برضمانت شریک ملزمان حاضری کے لئے عدالت میں پیش ہوئے،شریک ملزم پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو حاضری کے لئے جیل سے پیش کیا گیا۔

مزیدخبریں