ویب ڈیسک:مہنگائی کے ستائے عوام کو حکومت ریلیف دینے کیلئے تیار ہے،ایک بار پھر پٹرولیم قیمتوں میں کمی کیے جانے کا امکان ہے۔
حکومت اور صنعتی ذرائع نے نی انگریزی اخبار کو بتایا ہے کہ حکومت یکم ستمبر 2024 سے 15 ستمبر تک پیٹرول کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 2.31 روپے فی لیٹر کمی کی رعایت فراہم کرے گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ مسلسل تیسری بار کمی ہوگی ۔چونکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے جس کی وجہ سے یکم ستمبر 2024 سے پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی یقینی ہے ۔
تاہم مہینے کا آغاز ہونے میں ابھی تین دن باقی ہیں اور اس دوران ان کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ قیمتوں میں معمولی تبدیلیوں کا باعث بن سکتا ہے جو کہ اب تک متعلقہ حکام نے طے کی ہیں ۔
اسی طرح ذرائع نے بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت تیل کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.96 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 260.96 روپے فی لیٹر سے 257.99 روپے اور ڈیزل کی موجودہ قیمت 266.07 روپے فی لیٹر سے 263.76 روپے مقرر کی جا سکتی ہے۔
یاد رہے کہ پہلے بھی مسلسل دو بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جاچکی ہے،اس وقت پیٹرول کی نئی قیمت 260.96 روپے ، ڈیزل کی موجودہ قیمت 266.07 روپے فی لیٹر ہے۔