شاہین عتیق: ناقص ٹربائن کے باعث مچھلی فارم میں پانی نہ ملنے سے مچھلیوں کے ہلاک کا معاملہ, زمیندار ریاض نے ٹھیکیدار کے خلاف صارف عدالت سے رجو ع کرلیا.
صارف عدالت میں ٹھیکیدار سیف اللہ کیخلاف 2کروڑ60لاکھ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔
زمیندار کا اپنے مؤقف میں کہنا تھا کہ زمین سے پانی حاصل کرنے کیلئے ٹربائن لگائی، 6لاکھ 60ہزار روپے ادا کردئیے ،ایک ماہ بعد ٹربائن خراب ہوگئی۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ٹھیکیدار سے رابطہ کیا تو وہ غائب ہوگیا۔
صارف عدالت نے وکیل کو ابتدائی بحث کیلئے 28ستمبر کیلئے نوٹس جاری کردئیے۔