سعید احمد/فاران یامین:ایف بی آر ایڈوانس ٹیکس کے خلاف تاجر برادری کی ہڑتال,لاہورسمیت صوبہ کے مختلف شہروں میں بڑی ہول سیل مارکیٹیں بند،جماعت اسلامی کی بھی بھاری ٹیکسسوں کے خلاف ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں شاہ عالمی، اعظم کلاتھ مارکیٹ، بادامی باغ آٹو مارکیٹ، منٹگمری روڈ، سرکلر روڈ مارکیٹیں بند ہیں،انجمن تاجران قائداعظم گروپ، انجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ، آل پاکستان انجمن تاجران ، پاکستان ٹریڈرز اینڈ مینوفیکچرز الائنس، تنظیم تاجران پاکستان، قومی تاجر اتحاد کی ہڑتال کی جا رہی ہے۔
چیئرمین شاہ عالم مارکیٹ بورڈ سید عظمت علی شاہ کاکہنا تھا شاہ عالم مارکیٹ بھی ہڑتال کے باعث بند رہے گی،جنرل سیکرٹری اعظم کلاتھ مارکیٹ خواجہ اعجاز کا کہنا تھا اعظم کلاتھ مارکیٹ مکمل بند رہے گئی،ہول سیل اور ملحقہ مارکیٹوں کے قائدین نے بھی ہڑتال کی ہے۔
لاہور میں بند کی گئیں بڑی ہول،سیل مارکیٹوں میں شاہ عالم ، اعظم کلاتھ مارکیٹ، بادامی باغ آٹو مارکیٹ،منٹگمری روڈ، سرکلر روڈ کی مارکیٹیں شامل ہیں۔
دوسری جانب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر مہنگی بجلی ، بھاری ٹیکسسوں کے خلاف ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے، نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور احمد سلمان بلوچ نے شٹر بند کے سامنے احتجاجی ناشتہ کیا، احمد سلمان بلوچ کا کہناتھا جماعت اسلامی کے کارکنان ہر بڑی چھوٹی مارکیٹ کا راؤنڈ کریں گے،تاجروں کی ہڑتال اور احتجاج میں شریک ہوں گے۔
احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ ملک کا تاجر بے جا ٹیکسوں پر شدید پریشان ہیں،حق دو عوام کو تحریک عوام کے مسائل کے حل کی تحریک ہے،بد امنی ہے ، لاقانونیت ہے ، روزگار بند ہے،معیشت کا پہیہ جام ہے ، حکمرانوں کی غلط پالیسی کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے۔
علاوہ ازیں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی مرکزی انجمن تاجران کی کال پر ملک گیر شٹر ڈؤن ہڑتال جاری ہے، انجمن دکاندار ،آڑھتیاں غلہ منڈی اور صرافہ ایسوسی ایشن سمیت کریانہ ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی حمایت کر دی۔
بہاولپورمیں بھی آج تاجروں کی مکمل ہڑتال ہے، اہم تجارتی مراکز، منڈیاں اور بازار مکمل بند رہیں گے، بہاولپور سمیت تحصیل سطح پر غلہ منڈیاں بند رہیں گی،سرکلر روڈ، شاہی بازار، گری گنج بازار، کمرشل ایریا و دیگر مارکیٹس بند ہیں، آج ہڑتال کے باعث نقل و حمل بند رہے گی،تاجر برادری پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔