ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کیپشن: weather update
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مائدہ وحید: گزشتہ رات ہونے والی بارش نے شہر کا موسم خوشگوار کر دیا، شہر میں آئندہ 2روز تک وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں بادلوں کے ڈیرے، درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہر میں آئندہ 2روز تک وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے، پی ڈی ایم اے نے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی،موسمی صورتحال کے پیش نظر صوبہ بھر کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کیا گیا۔