ویب ڈیسک: پاکستان سمیت بھارت میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے عوام پریشان ہیں، موازنہ کیا جائے تو اس وقت بھارت کے کچھ شہروں میں پیٹرول فی لیٹر پاکستان کی نسبت مہنگا فروخت ہورہا ہے جبکہ کچھ میں سستا۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا گیا ہے جس کے باعث صارفین میں ریلیف اور تشویش دونوں پایا جارہا ہے کیونکہ بھارت کے کئی شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی مختلف قیمتیں ہیں۔
ممبئی: اس وقت پٹرول فی لیٹر 103 روپے 44 پیسے فروخت ہورہا ہے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 89 روپے 97 پیسے مقرر ہے۔
دہلی: پٹرول کی فی لیٹر قیمت 94 روپے 72 پیسے ہے اور ڈیزل فی لیٹر 87 روپے 62 پیسے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
بنگلورو : پٹرول کی فی لیٹر قیمت 102 روپے 86 پیسے اور ڈیزل 88 روپے 94 پیسے میں مل رہا ہے۔
حیدرآباد :پٹرول کی فی لیٹر 107 روپے41 پیسے اور ڈیزل فی لیٹر95 روپے 65 پیسے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
گروگرام : پٹرول کی فی لیٹر 94 روپے80 پیسے میں فروخت کیا جارہا ہے اور ڈیزل 87 روپے65 پیسے میں دستیاب ہے۔
لکھنؤ : 94 روپے 56 پیسے فی لیٹر پٹرول اور 87 روپے66 پیسے فی لیٹر ڈیزل فروخت کیا جارہا ہے۔
احمد آباد : پٹرول کی قیمت 94.50 روپے اور ڈیزل کی قیمت 90.17 روپے فی لیٹر ہے۔
جے پور : پٹرول کی قیمت 104.88 روپے اور ڈیزل کی قیمت 90.36 روپے فی لیٹر ہے۔
سورت : پیٹرول کی قیمت 94.57 روپے اور ڈیزل کی قیمت 90.26 روپے فی لیٹر ہے۔
پونے : پٹرول کی قیمت 104.08 روپے اور ڈیزل کی قیمت 90.61 روپے فی لیٹر ہے۔
ناگپور : پٹرول کی قیمت 103.96 روپے اور ڈیزل کی قیمت 90.52 روپے فی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں14 اگست کو حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 8.47 روپے اور 6.70 روپے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد پٹرول فی لیٹر 260 روپے 96 پیسے اور ڈیزل فی لیٹر 266 روپے 7 پیسے میں مل رہا ہے۔