عرفان ملک: وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایک اور بڑا اقدام، عوامی سہولت کیلئےلاہور ایئرپورٹ پرامیگریشن افسر تعینات کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کورس سےواپس آنے والے 24 ایف آئی اے افسران لاہور ایئرپورٹ پر تعینات کیے گئے ہیں، ایف آئی اے کے ہر افسر کو علیحدہ علیحدہ ڈیسک پر تعینات کیا گیا ہے۔
شہری امیگریشن سمیت کسی بھی مسئلہ پر افسران سے مدد لے سکیں گے۔عوام کی مدد ،رہنمائی کیلئےایف آئی اے کےافسر24 گھنٹے موجود ہوں گے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر عوام کی مشکلات کا ازالہ کرنے کیلئے افسران کو تعینات کیا گیا ہے، افسران کی تعیناتی سے عوام کے مسائل کم ہوں گے۔ عوام کو سہولت مہیا کرنا ہمارا اہم فریضہ ہے۔
لاہور ائیرپورٹ پر عوامی سہولت کیلئے امیگریشن افسران تعینات
28 Aug, 2024 | 09:07 AM