عابد چوہدری: ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ میں فیل ہونے والے امیدوار42دن کے بجائے15دن میں دوبارہ ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔
شہریوں کے قیمتی وقت کے پیش نظر پنجاب موٹروہیکل رولز1969میں ترمیم کردی گئی ہے۔
سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ سائن اور روڈ ٹیسٹ میں فیل امیدوار15دن میں دوبارہ ٹیسٹ دے سکتے ہیں، لائسنسنگ سسٹم میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔