انتخابی بغاوت کیس،ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف نئی فرد جرم عائد

28 Aug, 2024 | 08:37 AM

ویب ڈیسک: انتخابی بغاوت کیس میں سابق امریکی صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نئی فرد جرم عائد کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق استغاثہ نے نظر ثانی شدہ فرد جرم میں چاروں پرانے الزامات عائد کیے، استغاثہ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی شکست کی تصدیق روکنے کے لیے کثیر الجہتی سازش کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

پراسیکیوٹرز نے فیڈرل کرمنل کیس میں سابق صدر کیخلاف فرد جرم جمع کرادی ہے، دستاویز نئی جیوری کو پیش کی گئی ہیں جس نے اب تک شواہد نہیں سنے۔

دستاویز کے مطابق حکومت ریمانڈ سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کا احترام کرتی ہے۔  ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو اس کیس میں سپریم کورٹ پہلے ہی واضح کرچکی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو پراسیکیوشن سے جزوی استثنیٰ حاصل ہے۔ 

پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ محکمہ انصاف ٹرمپ کی پیشی پر زور نہیں دے گا اور ٹرمپ کے وکیل سے مشاورت کرکے مشترکا تجاویز سامنے لائے گا کہ مقدمے میں پیشرفت کیسے کی جاسکتی ہے۔ اس اقدام پر ردعمل میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوشش ہے اور اس فرد جرم کو مسترد کردیا جانا چاہیے۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ مقدمے کی کارروائی نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن سے پہلے ہوسکے گی اور ٹرمپ جیت گئے تو وہ محکمہ انصاف پر زور دیں گے کہ مقدمہ ہی ختم کردیا جائے۔

مزیدخبریں