ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں حملوں کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت میں پیش رفت

Balochistan Terrorist attacks, terrorists killed, counter terrorism, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بلوچستان میں بیلا آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والےدہشتگردوں کی تصویریں منظرعام پر آگئیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کہ 25 اور 26 اگست کی درمیانی شب بلوچستان میں متعدد مقامات پر حملے کرنے والی دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کے  21 کارکن سکیورٹی فورسز ن کی بروقت کارروائی کرے دوران ہلاک ہوئے۔

سی ٹی ڈی کے ذرائع کنے تصدیق کی کہ بیلا میں آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے 5 دہشتگردوں کی تصاویر بھی منظرِعام پر آگئیں ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق اب تک دہشتگردی کے واقعات میں ملوث دہشتگردوں میں سے کوئی گرفتار نہیں ہوا،  کاؤنٹر آپریشن میں مارے گئے دہشتگردوں کی لاشوں کی شناخت کیلئے نادرا سے رجوع کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے انگوٹھوں کے نمونے نادرا کو بجھوا دیے گئے ہیں، بعض دہشتگردوں کے جسمانی اعضا  پنجاب فورنزک لیب کو بجھوائے گئے ہیں۔

 دو روز قبل بلوچستان کے متعدد اضلاع میں دہشتگردی کے واقعات میں 40 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے 23 پرائیوٹ ٹرانسپورٹ بسوں میں سفر کرنے والے عام نہتے مسافر تھے۔جبکہ 14 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 21 دہشت گرد مارے گئے  تھے۔