خیبرپختونخوا کابینہ کی اکلوتی خاتون رکن عہدہ سے محروم ہو گئیں

28 Aug, 2024 | 02:11 AM

سٹی42: بتایا جا رہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اپنی کابینہ کی واحد خاتون رکن کو عہدے سے ہٹا دیا۔

معلوم ہوا ہے کہ خیبر پختونخوا کی سماجی بہبود مشعال یوسفزئی سے قلمدان واپس لے لیاگیا ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق مشعال یوسفزئی سے سماجی بہبود کی مشیر کا عہدہ  واپس لینے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کے عہدیدار انہین پسند نہیں کرتے۔

ذرائع کے مطابق مشعال یوسفزئی کو کابینہ سے نکالے جانے کے بعد اب سماجی بہبود کا محکمہ سابق صوبائی وزیر قاسم شاہ کو دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ مشعال یوسفزئی کو ہٹائے جانے کے بعد کابینہ میں خواتین کی نمائندگی ختم ہونے کا امکان ہے۔

 پی ٹی آئی ک نے اپنی گزشتہ حکومت میں بھی خیبر ُختونخوا کی کابینہ میں کسی خاتون رکن اسمبلی کو کوئی عہدہ نہیں دیا تھا۔ 

مزیدخبریں