تربت نیول بیس پر حملے کی خبریں: حقائق سامنے آ گئے

28 Aug, 2024 | 12:48 AM

احمد منصور:  تربت نیول بیس پر دہشتگردوں کے حملے  کے بعد دہشتگردوں کے بھارتی سرپرستوں نے سوشل میڈیا  میں پاکستان پر پروپیگنڈا کا اٹیک کر دیا۔ تربت نیول بیس پر دہشتگردوں کے حملے کی فیک نیوز پھیلا دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی تمام خبریں جھوٹی نکلیں ۔

 چھان بین سے پتہ چلا کہ تربت نیول بیس پر حملے کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ایک روز قبل بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کے بعد بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر منفی پروپیگینڈے کا آغاز کردیا ہے۔  سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر جعلی اور من گھڑت ویڈیو کو شیئر کرکے پروپیگینڈا کیا جا رہا ہے کہ تربت نیول بیس پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا ہے،خدکوچہ تھانے  کی جو ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ہیں وہ بھی جعلی ہیں۔

 عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجینس کی بنیادوں پر بلوچستان میں موثر آپریشنز جاری ہیں جن سے دہشت گردوں کو ہنٹ کیا جا رہا ہے، ان بے بنیاد خبروں اور ویڈیوز کا مقصد خوف و ہراس اور انتشار پھیلانا ہے، پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارے ملک کی تمام اہم تنصیبات کی حفاظت کیلئے چوکس ہیں اور کسی بھی شر انگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں