ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکوؤں نے سکیورٹی گارڈ کو قتل کر کےبنک کی کیش وین خالی کر دی

CASH VAN ROBBERY, CITY42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:  ڈکیٹی کی بڑی واردات میں ڈاکوؤں نے سکیورٹی گارڈ کو قتل کر کے  بینک کی کیش وین  خالی کر دی، لوٹی جانے والی رقم کی مالیت  کروڑوں روپے تھی۔

اسلام آباد کے فراش ٹاؤن میں ڈکیتی کا خونیں واقعہ رپورٹ ہوا ہے جہاں مسلح افراد نے بینک کی کیش وین کے عملے پر سیدھی فائرنگ کی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ سلمان قتل ہو گیا جبکہ سکیورٹی دو گارڈ زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی گارڈوں کو راستے سے ہٹانے کے بعد ڈاکوکیش وین کے اندر گھسے اور وین میں موجود  دو بیگز میں رکھے گئے 3 کروڑ 68 لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس کو جائے واردات سے گولیوں کے 10 خول ملےہیں، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دن دیہاڑے ڈکیتی کی اس واردات کو سی سی ٹی وی کیمرہ بھی دیکھ رہا تھا۔ سی سی ٹی وی کی جو فوٹیج سامنے آئی ہے اس ویڈیو میں ڈاکوؤں کو واردات کے دوران فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔