ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے سیکرٹری کا تقرر و تبادلہ التواء کا شکار

 صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے سیکرٹری کا تقرر و تبادلہ التواء کا شکار
کیپشن: President Dr. Arif Alvi, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد تُرک : صدرِ مملکت عارف علوی کی جانب سے اپنے سیکرٹری وقار احمد کو تبدیل کرنے کا معاملہ، صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے سیکرٹری کا تقرر و تبادلہ التواء کا شکار ہوگیا۔ 

ذرائع کے مطابق 8 دن گزر گئے، تاہم صدر کے سیکرٹری کے تبادلے کی منظوری نہ دی جا سکی۔ صدر کے سیکرٹری کے تقرر کیلئے افسران کے ناموں کے پینل پر تاحال اتفاق نہ ہو سکا۔ 

واضح رہے کہ صدر نے سیکرٹری وقار احمد کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کی تھیں۔ صدر نے گریڈ 22 کی افسر حمیرا احمد کی خدمات بطور سیکرٹری مانگی تھیں، لیکن حمیرا احمد نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے ملاقات میں بطور سیکرٹری صدر تقرر سے معذرت کرلی تھی۔